گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ملاقات

115
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 30 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹیرینز کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ، سابق وفاقی وزراء جی جی جمال خان، حمیداللہ جان آفریدی، سینیٹر صالح شاہ اور سینیٹر میاں محمد حسین شامل تھے۔

وفد نے خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع اور کرم میں بدامنی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو یقین دلایا کہ اس تشویش سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا اور پارلیمنٹیرینز اور معززین کے وفود کی ملاقات بھی کرائی جائے گی۔ ملاقات میں تشویشناک ، بدامنی اور ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کے سدباب کے حوالہ سے متعدد تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں جسکا بھرپور ادراک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ جلد ہی فاٹا میں حالات بہتر ہونگے اور ترقی، خوشحالی، امن کے نئے دور کا آغاز ہوگا،

گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو کل کوہاٹ میں کرم کے حوالہ سے منعقدہ جرگہ اور پانچ دسمبر کو گورنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی جو وفد کے ممبران نے قبول کی۔