گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فضل الرحمان ملتانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما فضل الرحمان ملتانی کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، مقامی رہنماؤں کی کارکردگی اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما فضل الرحمان ملتانی کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، مقامی رہنماؤں کی کارکردگی اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں اور عملی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔