گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیر سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاکر اللہ خان کی ملاقات

71

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے دیر سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاکر اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کو گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور ، صوبہ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان نہ صرف ہماری پارٹی بلکہ صوبہ کا اثاثہ ہیں، سیاسی میدان میں متحرک نوجوانوں نے مستقبل میں اس ملک کی قیادت سنبھالنی ہے۔ انہوں نے شاکر خان کی محنت لگن اور کوششوں کو پارٹی کے لئے مثالی قرار دیا۔