گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پختون یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

37
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پختون یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے شاہ حسین ہمدرد کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مصباح الدین بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات کے دوران نوجوانوں نے صوبے میں درپیش چیلنجز، تعلیم، روزگار اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق امور پر گورنر کو آگاہ کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے فورمز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے خیالات اور تجاویز کو بھرپور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

گورنر نے نوجوانوں کو صوبے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ گورنر ہاؤس ان کے لیے کھلا ہے اور نوجوانوں کی رہنمائی و معاونت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وفد کے سربراہ نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کے مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی پر اظہار اطمینان کیا۔