گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل (نارتھ)ساجد علی ندیم کی ملاقات

144

پشاور۔ 02 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل (نارتھ)ساجد علی ندیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر آڈٹس ڈاکٹر امین اللہ،ساجد خان، لیاقت علی سمیت متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈپٹی آڈیٹر جنرل نے گورنر خیبر پختونخوا کو ضلع ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کی سال 2023-24کی اسپیشل اسٹڈی رپورٹ پیش کی،

ڈپٹی آڈیٹر جنرل نے گورنر خیبر پختونخوا کو ضلع چارسدہ میں ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ 2023-24 بھی پیش کی،اسپیشل اسٹڈی رپورٹ میں ڈبلیو ایس ایس سی کی ایبٹ آباد کی 4 اربن یونین کونسلز اور 11 نیبر ہوڈ کونسلز میں پانی کی سپلائی اور سینیٹیشن سروسز کا جائزہ لیا گیا ۔ڈبل شفٹ اسکولز پروگرام آڈٹ رپورٹ میں نان فنکشنل پرگرامز کو فوری بند کرنیکی سفارش کی گئی،رپورٹ میں مارننگ شفٹ سے طلبہ کی شام کی کلاسز میں منتقلی کے طریقہ کار میں شفافیت لانیکی بھی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں ڈبل شفٹ اسکولز پروگرم کے تحت اساتزہ کو ملنے والی رقوم کا ریکارڈ ایک ماہ میں تصدیق کیلئے فراہم کرنیکی بھی سفارش کی گئی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے مالیاتی اخراجات میں نظم وضبط اور قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنانی چاہئے،

یونین کونسلز سطح پر بلدیاتی نمائندے مقامی آبادی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ انتہائی قریب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے یونین کونسل سطح پر ترقیاتی اقدامات میں شفافیت کیلئے آڈٹ اداروں کیساتھ ملکر کام کریں، تمام شعبوں میں گڈ گورننس کیلئے مالی امور میں شفافیت یقینی بنانا ہو گی۔