اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی سیاسی شخصیت انجمن متولیان کے رہنماء سید نجم الحسن شاہ المعروف گلو شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق یہاں ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ چشمہ لفٹ کینال کا اسی سال افتتاح کردیا جائے گا ۔ ملاقات میں زائرین ایران و عراق کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید نجم الحسن شاہ نےزائرین کے مسائل کو وزارت داخلہ پاکستان اور ایرانی حکام سے ساتھ بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں کو سراہا ۔