24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں ترک ادارے ٹی آئی...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں ترک ادارے ٹی آئی کے اے کی سربراہ صالحہ تنہ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک ادارے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی(ٹی آئی کے اے) کی پاکستان میں سربراہ صالحہ تنہ نے جمعہ کواسلام آباد میں ملاقات کی اور ادارے کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلامی بھائی چارے اور دوستی کے مظبوط ترین رشتوں سے منسلک ہیں ۔

انہوں نے کسانوں کی جدید ضروریات سے ہم آہنگ تربیت کی فراہمی میں ٹی آئی کے اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی یہ کوششیں زراعت کے شعبے کی ترقی اور دیہی معیشت کے استحکام میں اہم ثابت ہو رہی ہیں۔انہوں نے خصوصاً مگس بانی کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف معاشی آسودگی کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ٹی آئی کے اے کی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں تربیتی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹی آئی کے اے ہلال احمر خیبر پختونخوا سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ عوامی ترقی، فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر خیبر پختونخوا اور ٹی آئی کے اے کے باہمی اشتراک کے حوالہ سے تجویز تیار کرکے بھجوائی جائے تاکہ اس کی روشنی میں فلاحی سرگرمیوں کو شروع کیا جاسکے، گورنر نے ٹی آئی کے اے کی سربراہ کو پشاور دورہ کی بھی دعوت دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں