پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ماڈریٹر بشپ چرچ آف پاکستان پشاور بشپ ایلون جونز سیموئیل جو سیالکوٹ کے بھی بشپ ہیں، نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ پشاور چرچ میں بشپ کی پوسٹ خالی ہے، عارضی طور پر …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ماڈریٹر بشپ چرچ آف پاکستان پشاور بشپ ایلون جونز سیموئیل کی وفد کے ہمراہ ملاقات
پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ماڈریٹر بشپ چرچ آف پاکستان پشاور بشپ ایلون جونز سیموئیل جو سیالکوٹ کے بھی بشپ ہیں، نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ پشاور چرچ میں بشپ کی پوسٹ خالی ہے، عارضی طور پر نگران بشپ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نگران بشپ چرچ آف پاکستان کو خوش آمدید کہا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی استحکام میں مسیحی برادری کا بھی دیگر اقلیتی برادری کی طرح مثبت کردار ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا گیا، موجودہ حالات میں مذہبی قیادت پر یہ زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امن اور برداشت کو فروغ دیں۔ وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ایڈورڈ کالج کی بہتری اور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔









