12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں بجلی و گیس...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں بجلی و گیس کی جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

- Advertisement -

پشاور۔ 04 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں بجلی و گیس کی جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری توجہ مبذول کراتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا،گورنر نے اپنے خط میں صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

خط میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں، سحری و افطاری اوقات میں بعض علاقوں میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، گورنر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے،

- Advertisement -

ہمارے وسائل سے پیدا ہونیوالی بجلی اور گیس سے ہمارے ہی صوبہ کے عوام کو محروم رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں