پشاور۔ 16 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے موصول ہونے والی صوبائی وزیر شکیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی اور انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے شخص کے خلاف تحریک انصاف نے کارروائی کر دی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفر کے ریٹ مختص ہیں، تحریک انصاف نے اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے احتساب کا ادارہ ختم کیا، کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اس کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔ان کا مزید مزید کہنا تھا کہ جب شکیل خان نے چارج شیٹ کی، حق یہ تھا کہ وزیر اعلیٰ مستعفی ہوتے چونکہ کرپشن پر چارج شیٹ وزیراعلیٰ ہیں مستعفی ان کو ہونا تھا مگر انہوں نے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔