گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاضم ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع میں 10افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کااظہار

152
Faisal Karim Kundi
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 26 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے جھڑپوں میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

گورنر نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو جھڑپیں رکوانے میں موثر کردار ادا کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ امن و امان یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،پر تشدد واقعات امن کیلئے خطرہ ہیں،زمینی تنازعات کو باہمی مشاورت، پرامن طریقے سے نمٹایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔