24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا باجوڑ اور صوبے کے مختلف علاقوں...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا باجوڑ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ، لوئر دیر، مانسہرہ، بونیر اور سوات میں موسلا دھار بارش سے جانی و مالی نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

گورنر نے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے موجودہ سیلابی صورتحال میں انجمن ہلال احمر و دیگر ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں