گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینیئر صحافی شمیم شاہد کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار

153

پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیئر صحافی شمیم شاہد کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کےلیے گلدستہ بھجوا دیا۔

اپنے ایک پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے سابق صدر اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر شمیم شاہد کی صحافت کےلیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے شمیم شاہد کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ پشاور پریس کلب کے سابق صدر شمیم شاہد عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

وہ علاج کے بعد گزشتہ روز گھر منتقل ہوئے۔