19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ادارے کے سربراہ زمرد خان نے ان کا استقبال کیا۔ پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے سویٹ ہوم کے پرسکون اور پرکشش ماحول کی تعریف کی اور وہاں موجود بچوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بچوں کی ذہنی اور سماجی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بے سہارا بچوں کی سرپرستی کرنے اور انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنانے میں سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر سویٹ ہوم کے بچوں کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کا یہ دورہ ادارے کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کی توثیق کے ساتھ ساتھ بچوں کی محنت اور لگن کو سراہنے کا باعث بھی بنا ہے۔ اس دورے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی تعلیمی اور سماجی اداروں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565442

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں