گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا منتخب بلدیاتی نمائندوں پر پولیس تشدد پر اظہار تشویش

210
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کی جانب سے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ تمام گرفتار بلدیاتی نمائندوں کو فوری رہا کیا جائے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خود ہی بلدیاتی نظام بنایا اور لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مظبوط کرینگےلیکن صوبائی حکومت نے آج بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر شب خون مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر تشدد تحریک انصاف کا بھیانک چہرہ اور نو مئی کی پرتشدد سوچ کی عکاسی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ، عوامی نمائندوں پر تشدد حواس کھونے کی مثال ہے۔