- Advertisement -
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلیو ایریا اسلام آباد میں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کادورہ کیا اوروہاں زیرعلاج سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
منگل کو گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنرنے اس موقع پر ارباب عالمگیرکی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور ارباب عالمگیر کے صاحبزادے ارباب زرک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593440
- Advertisement -