گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ایمل ولی خان اور آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقاتیں کیں۔جمعرات کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چترال …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقاتیں کیں۔جمعرات کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چترال ، ہری پور میں انتخابات کے امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔