اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے مضبوط دفاعی ردعمل کی تعریف کی ہے،بھارت نے پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھا لیکن پاکستان نے بھارت کی غلط فہمی کا جواب ایک طاقتوراور پرعزم جواب سے دیا۔
ہفتہ کونجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات اور امن پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور وہ مناسب وقت پر اس حق کو بہترین طریقے سے استعمال کرے گا۔فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی فوجی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جامع اور موثر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عسکری قیادت پر مکمل اعتماد ہے جس نے بھرپور جواب دیا، ہم اپنے دفاع کے اپنے حق کو بہترین طریقے سے بروئے کار لائیں گے اور اگر بھارت نے اپنی کارروائیاں بند نہ کیں تو مزید جوابی کارروائی کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595264