گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز سے ملاقات، خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ بھر کی جامعات کودرپیش مالی ، انتظامی اور تعلیمی مشکلات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ بھر کی جامعات کودرپیش مالی ، انتظامی اور تعلیمی مشکلات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں کے مقابلہ میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کی مد میں انتہائی کم بجٹ رکھا گیا جو تشویشناک ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور یونیورسٹی میں آسٹرو ٹرف بچھانے کو انتہائی ضروری قرار دیا جس پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہرممکن کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلام بی بی یونیورسٹی وفاق کے زیر انتظام صوبہ کا اہم تعلیمی ادارہ ہے، بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کے بعد یہ صوبہ کے جنوبی اضلاع کی اہم مادر علمی ہے، اس کی ترقی پربھرپور توجہ مبذول کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے ڈاکٹر نیاز کی بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں ملک کے نامورتعلیمی اداروں نے آپ کی نگرانی میں ترقی کی امید ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن بھی آپ کی خدا داد صلاحیتوں سے مستفید ہوگا۔

مزید خبریں