پشاور۔ 11 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو کرک امبیری کلے ٹریفک حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کر دیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو امبیری کلے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔