گورنر خیبرپختونخوا کا سکیورٹی فورسزکو خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

68
Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi
Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیاہے۔گورنرنے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالےلانس نائیک محمد ابراہیم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لانس نائیک کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکیاہے

اورشہید کے درجات بلندی اورپسماندگان کیلئےصبرجمیل کی دعا کی ہے۔گورنرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزکے بلند پختہ عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔