پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان اور چترال میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے آپریشن میں لیفٹینینٹ دانیال اسماعیل سمیت سکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے شہید جوانوں کے اہلخانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا امن تباہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز کا پختہ عزم و بہادری قابل تحسین ہے۔گورنرنے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603215