28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا کا فائرنگ کے تبادلہ میں میجر محمد اویس کی شہادت...

گورنر خیبرپختونخوا کا فائرنگ کے تبادلہ میں میجر محمد اویس کی شہادت پرافسوس کااظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 27 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان میں خوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں میجر محمد اویس کی شہادت پر افسوس کااظہارکیاہے۔

گورنر نے شہید میجر اویس کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہیدکے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ انہوں نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملکی سلامتی و قیام امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء ملک و قوم کا فخر ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں