گورنر خیبرپختونخوا کا لاہور کے سانحہ کاہنہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور کے سانحہ کاہنہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور کے سانحہ کاہنہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق بدھ کو جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے زخمی بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی

مزید خبریں