24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کی جانب سے ملک کی بہادر افواج کی...

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کی جانب سے ملک کی بہادر افواج کی شجاعت اور”آپریشن بنیان مرصوص”کی کامیابی پر یومِ تشکر منانے کے اعلان کی حمایت

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کی بہادر افواج کی شجاعت اور "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر یومِ تشکر منانے کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور قوم کو متحد کرنے والا اقدام قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بھارت جنگ میں عالمی میڈیا پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس جرات اور بصیرت سے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور میڈیا کے محاذ پر ملک وقوم کا دفاع کیا وہ لائق ستائش ہے،

- Advertisement -

عالمی میڈیا پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کے دفاع اور کشمیر کے اصولی موقف پر متحد ہے اور بنیان المرصوص کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تشکر اس بات کا اعتراف ہے کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر وطنِ عزیز کا دفاع نہایت جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا۔

پوری قوم ان عظیم سپاہیوں غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام آج کے دن اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں جہاں بھی خیبرپختونخوا کے باسی آباد ہیں، وہ اللہ کے حضور سربسجود ہیں، اپنی افواج پر فخر کرتے ہوئے انکے اور اس ملک کی ترقی استحکام امن کے لیئے دعا گو ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595626

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں