گورنر خیبرپختونخوا کی تختہ بیگ چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

104
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اور ایف سی جوان کی شہادت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیااور شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔