24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبرپختونخوا کی پشاور میں کار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت...

گورنر خیبرپختونخوا کی پشاور میں کار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت ،پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں کار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ دلخراش واقعے پر رنج و غم اورپولیس انسپکٹر سمیت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر کا کہنا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں