پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں آل خیبرپختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہفتہ کو ملاقات کی۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صوبائی سرپرست اعلٰی ملوک خان، ظاہر شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی محمد جاوید اور صابر خان شامل تھے۔ وفد نے پولٹری انڈسٹری سے منسلک لیبر کی مشکلات سے گورنر آگاہ کیا. گورنر نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی مکمل یقین دلائی۔ وفد نے گورنر کا شکریہ ادا کیا کی چھٹی کے دن میں بھی انہوں نے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لی۔