گورنر خیبر پختونخوا سے رکن/کمشنر نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس کی ملاقات، محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا

136
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن /کمشنر نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس طارق جاوید نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں رکن /کمشنر این ایچ سی آر طارق جاوید نے گورنرخیبر پختونخوا کو صوبہ میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹریٹ ایکٹ سے متعلق قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی ۔

ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے صوبائی حکومتی سطح پر موثر پالیسی اور عملدرآمد سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ممبر/کمشنر این سی ایچ آر نے گورنر خیبر پختونخوا کو این سی ایچ آر ایکٹ 2012 بھی پیش کیا ۔ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور چائلڈ رائٹس ایکٹ پر موثر عملداری کی ضرورت پر زور دیا ۔ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے تمام قوانین پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے، کوئی بھی معاشرہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔