گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے بیلجئم کے سفیر فلپ برونچین کی ملاقات

270
پوری قوم کیلئے16دسمبر سانحہ اے پی ایس ایک دردناک دن تھا، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور۔15اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات بیلجئم کے سفیر فلپ برونچین کی گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امن و امن کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جو کہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا حامل ہے، خیبر پختونخوا میں سیاحت، زراعت اور معدنیات کے شعبے عالمی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پر کشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیتون اور خالص شہد کی پیداوار میں خیبر پختونخوا قدرتی طور پر زرخیز ہے، زیتون کی کاشت پر توجہ دینے سے ہم ترقیاتی پروگراموں سے دگنا بجٹ حاصل کر سکتے ہیں، خواہش ہے کہ عالمی سرمایہ کار زیتون کی کاشت سمیت خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بیلجئم اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات استوار رکھنے اور تجارتی، سیاحتی، تعلیمی وفود کے تبادلے ہونے چاہیئیں ۔