پشاور۔یکم اگست(اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کینوری مٹسوڈاکی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،جاپانی سفیر کی خیبر پختونخوا میں زراعت، سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون و دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے جاپانی تاجروں کو صوبہ میں قائم سپیشل اکنامک زونز کے دورہ کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ مقامی قیمتی پتھروں کو عالمی مارکیٹ تک رسائی میں جاپان کا تعاون درکار ہے،گورنر خیبر پختونخوا نے جاپانی سفیر کو صوبہ میں معیاری فروٹس کی پیداوار سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔شاہ فر مان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی زمین فروٹس کی وافر مقدار میں پیداوار کے لئے نہایت زرخیز ہے،جاپان مقامی فروٹس کی پراسسنگ اور برآمدات میں تعاون کر سکتا ہے،جاپانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تمام شعبوں میں معاونت و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔