41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل سے ہمایوں خان کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل سے ہمایوں خان کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 18 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایون خان نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں 26 مئی کو پشاور میں "صوبہ بچاؤ مہم” کے حوالے سے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کرپشن اور بدعنوانیوں سے صوبہ تباہ ہوچکا ہے، دہشت گردی عروج پر ہے۔

ایسے حالات میں صوبہ کو بچانے کےلیے پیپلز پارٹی کی جانب سے پر امن احتجاج انتہائی بااثر اور بروقت فیصلہ ہے۔ مرکزی جنرل سیکریٹری پی پی پی ہمایون خان نے احتجاج کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی صدر کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں تنظیمی امور اور ملک کے سیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں