13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، تعلیم، ٹیکنالوجی، توانائی، سیاحت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو یہاں ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستانی شہری بڑی تعداد میں آذربائیجان سیاحت کے لیے آتے ہیں اور اسی طرح خیبر پختونخوا میں موجود سیاحتی مواقع بھی آذربائیجانی شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سیاحت کے وسیع مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سیاحت، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572688

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں