پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی راہنماء آسیہ جہانگیر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، صوبے میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور خواتین کی سیاسی شرکت بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی شعبہ خواتین کی راہنماء آسیہ جہانگیر کی ملاقات
پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی راہنماء آسیہ جہانگیر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، صوبے میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور خواتین کی سیاسی شرکت بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں عملی سیاست میں آگے لانے کےلیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی سیاسی جماعت کی قوت ہوتی ہیں اور ان کی فعال شرکت سے جمہوری عمل مزید مستحکم ہوتا ہے۔
گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو صوبے میں مزید منظم اور مضبوط بنانے کےلیے تمام تنظیمی ونگز کو متحرک کیا جائے گا جبکہ خواتین کی سیاسی تربیت اور قیادت کے مواقع بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔









