گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نماز عید کوکار گاؤں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی

208

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 17 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نماز عید کنڈی ماڈل فارم سے ملحقہ کوکار گاؤں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد وہ شہریوں سے عید ملے اور انکی خیریت دریافت کی۔ ان کے چھوٹے بھائی رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی اور معروف سیاسی شخصیت مبشر خان کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد وہ کنڈی ماڈل فارم پہنچے اور اپنے عملہ سے عید ملے اور کچھ وقت ان کے ساتھ گذارا۔ وہ عید کے تینوں ایام ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر موجود رہیں گے۔