24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واپڈا حکام کو بجلی کی بحالی کےلیے ہنگامی آپریشن کا حکم جاری کردیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ ہوا، طوفانی بارشوں میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو بھرپور طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں