24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کوئٹہ کے سریاب روڈ پر...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا کی مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

- Advertisement -

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ پر بلوچستان حکومت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہے،بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے انسانیت اور بلوچستان کے امن کے دشمن ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں