24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور، اپر دیر اور لوئر...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور، اپر دیر اور لوئر دیر میں پولیس پر دہشتگرد حملوں کی مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 14 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور، اپر دیر اور لوئر دیر میں پولیس پر دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے شہدائے پولیس کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن پر ہے، قیام امن کےلئے پولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں