24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دورہ بیلجیئم کے دوران پاکستان...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دورہ بیلجیئم کے دوران پاکستان ہاؤس آمد

- Advertisement -

برسلز ۔24اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی دورہ بیلجیئم کے دوران پاکستان ہاؤس گئے ،یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے گورنر خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کیا۔برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے پاکستانی کمیونٹی کیلئے پاکستانی سفارت خانہ کی خدمات کو سراہا،

فیصل کریم کنڈی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی طلبا کے لیے اعلی ٰتعلیم کے بہترین مواقع ہیں۔ پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کے سکالر شپ پروگرام میں پاکستانی طلبا پہلے نمبر پر ہیں، یورپی یونین سے تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستانی سفارتکاروں کو یورپ میں سازگار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں