گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد،بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

80

لاہور۔30اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آ ئے، جہاں انہوں نے رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی ایم پی اے رانا افضال حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔فیصل کریم کنڈی نے مرحوم رانا افضال حسین کے بیٹوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔