گورنر خیبر پختونخوا کا بٹگرام چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کا معاملے پر چیف سیکرٹری سے رابطہ

96
گورنر خیبر پختونخوا

پشاور۔ 22 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بٹگرام چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور کمشنر ہزارہ ڈویژن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔انہوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کو ریسکیو کرنے کیلئے فوری ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے چئیر لفٹ میں پھنسے طلبہ کو فوری طور پر ریسکو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دریں اثناگورنر سے سینیٹر عبدالغفور حیدری کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، طلبہ کی خیریت اور ریسکیو اقدامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے و ضلعی انتظامی مشترکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی بٹگرام روانہ ہو چکا ہے، بٹگرام سے عوام علاقہ سے کا بھی گورنر سے رابطہ، فوری ریسکیو آپریشن پر شکریہ ادا کیا،انشااللہ چئیر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، سکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

سرکاری حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسیاں ٹوٹ گئی، جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں اساتذہ اور 8 بچے موجود ہیں، لفٹ سینکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے مقام پر پہنچنے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں،

ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں، جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیحی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے، چیئر لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں، چیئر لفٹ دو ہزار فٹ بلندی پر ہے، 1122پہلے بھی اس طرح کے ریسکیو آپریشن کر چکا ہے۔