- Advertisement -
پشاور۔ 31 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ پانچ روز سے تیز آندھی اور حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے.
گورنر خیبر پختونخوا نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے تیز آندھی اور بارشوں سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603694
- Advertisement -