- Advertisement -
پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک اور ان کے قافلے پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور امن دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597041
- Advertisement -