پنجاب اسمبلی کا 45واں اجلاس 21 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا، جس میں قانون سازی سمیت دیگر امور زیرِ بحث آئیں گے۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کو طلب کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کا 45واں اجلاس 21 اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اجلاس طلب کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی سمیت ایوان کے دیگر امور زیرِ بحث آئیں گے۔








