پنجاب بھرمیں 1423ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ1624زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1423ٹریفک حادثات
پنجاب بھرمیں 1423ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق،1624زخمی

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1423ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ1624زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1423ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 701افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 923معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 917ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 561مسافراور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ277حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت328متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 91حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 79حادثات میں 95متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1634متاثرین میں 1278مرد اور356خواتین شامل ہیں۔ ان حادثات میں 1541موٹرسائیکل،89آٹورکشے،168کاریں،30وین،10مسافر بسیں،52ٹرک اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








