وزیراعلی مریم نواز سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر گفتگو کی گئی

وزیراعلی مریم نواز سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل تھے۔

لاہور۔18اگست (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل تھے۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلی نے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ ارکان نے وزیراعلی کو 41 اضلاع اور دو تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اوکاڑہ جی ٹی روڈ سے بائی پاس سڑک کی تعمیر و بحالی پراظہار تشکرکیا اور شہر یوں کیلئے الیکٹروبس کے آغاز پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی نے ارکان صوبائی اسمبلی کو عوام سے بھرپور رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں عوامی پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بارصوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے ذریعے کلین کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری کی خبریں سن کر دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ پہلی بار لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم، ہر شہر ہر گاوں میں الیکٹروبس چلارہے ہیں۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ الیکٹروبسیں جنرل بس اسٹینڈ سے اختر آباد،کرمانوالہ، اڈہ کسان اور اوکاڑہ یونیورسٹی تک رواں دواں ہیں۔ الیکٹروبس پر طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لئے مفت سفر کی سہولت قابل تحسین ہے۔سیف سٹی اور پولیس کی بدولت پنجاب میں جرائم کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب بہتر سے بہترین کی جانب بڑھ رہا ہے۔ الیکٹروبس، اپنی چھت، اپنا گھر، کسان کارڈعوام میں مقبول پراجیکٹس ہیں۔