محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یا رات کے اوقات میں لاہور اور بعض مقامات پر بادل چھائے رہنے
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یا رات کے اوقات میں لاہور اور بعض مقامات پر بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 74فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 109فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 96،برکی روڈ264، اے آر سی 89، عسکر ٹین 73،ماڈل ٹائون 92،بیدیاں روڈ96اور علامہ اقبال ٹائون میں 129 ریکارڈ کیا گیا۔







