وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، بہن کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری سلیم اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید خبریں