بٹگرام،پولیس اہلکاروں میں ویلفیئر فنڈ کے چیک تقسیم

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا زوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان نے پولیس اہلکاروں میں ویلفیئر فنڈ کے چیک تقسیم کیے

بٹگرام۔ 18 اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا زوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان نے پولیس اہلکاروں میں ویلفیئر فنڈ کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر مستحق ملازمین کو جہیز فنڈ کی مد میں ایک،ایک لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او قمر حیات خان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح کے لیے اقدامات آئی جی خیبر پختونخوا کے ویژن کے عین مطابق ہیں جن سے پولیس ویلفیئر کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔