گورنر سندھ سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین کی ملاقات

111
گورنر سندھ

کراچی۔ 20 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین کی دیگر افسران کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عام افراد کے لئے ہیلتھ انشورنس کی سہولت،اس ضمن میں صحت سلامت کارڈ کے اجراء اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤ س سے عام افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ کسی اچھے اسپتال میں علاج کروا سکیں گے ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صحت سلامت کارڈ کی تفصیلات کو جلد حتمی شکل دی جائے،ہیلتھ انشورنس کے منصوبے کا جلد آغاز ہوگا۔